جموں و کشمیر میں مقامی نوجوانوں طرف انتخابی ڈیوٹی پر تعینات سی آر پی
ایف جوانوں کی پٹائی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق وزیر اعلی عمر
عبداللہ نے کچھ تصاویر اور ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کئے ہیں۔ ویڈیو اور تصاویر
میں نظر آرہا ہے کہ جیپ کے بونٹ پر ایک کشمیری نوجوان کو باندھ کر رکھاگیا
ہے۔ عمر نے ان تصاویر کے ساتھ لكھا کہ اس نوجوان کو آرمی جیپ پر اس لئے
باندھا گیا ہے ، تاکہ ان پر پتھر نہ پھینکے جائیں۔ یہ انتہائی عجیب
ہے۔
اگلے ٹویٹس کے ساتھ انہوں نے 15 سیکنڈ کی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی ہے اور
لکھا ہے کہ 'اس کا ویڈیو بھی ہے۔ اس میں ایک وارننگ سنی جا سکتی ہے کہ
پتھربازوں کا یہ انجام ہوگا۔ اس واقعہ کی فوری طور پر جانچ کی جانی چاہئے۔
خیال رہے کہ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ جیپ کے بونٹ پر ایک آدمی کو
باندھا گیا ہے اور اسی جیپ سے لاؤڈ سپیکر پر وارننگ دی جا رہی ہے۔ ...
ایسا حال ہوگا کشمیر والوں کا، یہ حال ہوگا۔ جیپ کے پیچھے ایک ٹرک بھی نظر
آ رہا ہے۔